اپریل 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

برازیل میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

برازیل میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں طیارہ ایئر پورٹ سے

اڑان بھرنے کے 15 سیکنڈ بعد جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارے میں برازیل کی  توانائی کمپنی کوسان کا شئیر ہولڈر اپنی بیوی

اور 3 چوں کے ساتھ سوار تھا۔ طیارے میں 2 پائلٹ بھی موجود تھے، تحقیقاتی حکام حادثے کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں۔

سکیورٹی کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ

طیارے میں گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی، طیارہ سلویرا میلو خاندان کے آبائی شہر Piracicaba میں یونیورسٹی کیمپس کے قریب کریش ہوا۔

دوسری جانب امریکی فضائیہ کا مہنگا ترین بمبار طیارہ بی 2سٹیلتھ ہنگامی لینڈنگ کے

دوران رن پر حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

ایئر فورس گلوبل سٹرائیک پبلک افیئرز یونٹ نے بتایا کہ طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا کہ

اسے”پرواز کے دوران خرابی” کے باعث تقریبا صبح 12:30 بجے امریکی ریاست میسوری کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔

%d bloggers like this: