نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیوزی لینڈ میں فائزر ویکسین لگانے سے مبینہ طور پر خاتون جاں بحق

کرونا ویکسین سے مبینہ موت کا کیس پہلی بار سامنے آیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں فائزر ویکسین لگانے سے مبینہ طور پر خاتون جاں بحق ہو گئی۔

 نیوزی لینڈ میں مبینہ خاتون کی موت کا سبب فائزر ویکسین ہے۔

آزاد ویکسین سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کورونا ویکسین لگوانے کے بعد دل کی سوزش سے ہوئی جو بہت ہی کم ایسے واقعات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسین کے بعد بہت سی طبی مسائل سامنے آئے ہیں لیکن کرونا ویکسین سے مبینہ موت کا کیس پہلی بار سامنے آیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت پر تفتیش جاری ہے۔

یورپی میڈیسن ایجنسی کے مطابق فائزر ویکسین کے مضر اثرات  کم عمر مردوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں

لیکن کورونا ویکسین کے فوائد  کسی بھی خطرے سے کہیں زیادہ ہیں جو کووڈ19 کی وجہ سے ہونےوالی بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ میں اب تک 3 ہزار سے زائد کورونا کیسز موجود ہیں جبکہ 26 اموات ہو چکی ہیں۔

رپوٹ کے مطابق نیوزی لینڈ 30 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین حاصل کر چکا ہے

جبکہ 23 فیصد افراد کو مکمل طور پر ویکسین دے دی گئی ہے۔

About The Author