لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نےبنگلہ دیش کو وائٹ واش کر دیا ، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اٹھائیس رنز سے میدان مار لیا،بسمہ معروف اور جہاں آرا سیریز کی بہترین کھلاڑی جبکہ جویریہ خان پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کا آخری ٹاکرا ہوا تو کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، قومی ٹیم کی جانب سے جویریہ خان نے شاندار نصف سنچری بنائی اور عمائمہ سہیل نے اکتیس زنر کی اننگ کھیلی ۔
ایک سو اٹھارہ رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا آغاز متاثر کن نہ تھا۔ محض بارہ رنز کے سکور پر اس کی چار وکٹیں گر گئیں ،بیس اوورز میں مہمان ٹیم صرف اناسی رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنیوالی صباء نذیر اور انعم امین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیانہ بیگ اور کائنات امتیار نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی ۔
میچ کے اختتام پر پریس کانفرس میں ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم اقبال امام نے سیریز جیتنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور نظریں ون ڈے سیریز پر جمالیں۔
ہیڈکوچ قومی ویمن کرکٹ ٹیم اقبال امام نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں ہوں گی۔
بنگلہ دیشی کھلاڑی جہاں آرا عالم نے لاہور میں کرکٹ کھیلنے کو خوشگوار تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیل کر بہت اچھا لگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بھی لاہور میں ہی کھیلی جائیگی،پہلا ون ڈے دونومبر جبکہ دوسرا چار نومبر کو ہو گا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی