نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شرمیلا فاروقی نے عائزہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مہوش اعجاز کے مطابق گیتی کا کردار عائزہ خان کے بجائے اسکارلٹ جانسن نے نبھایا ہوتا تو لوگ تنقید کی جگہ تعریف کررہے ہوتے

رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی عائزہ خان کے گیتی بننے سے ناراض ہوگئیں جبکہ مہوش اعجاز اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان ان دنوں ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل لاپتہ میں گیتی کا کردار ادا کررہی ہیں جوکہ

ایک ٹک ٹاکر ہے۔ ڈرامے کی پچھلی قسط میں گیتی کو دکاندار سے مفت سودا لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، دکاندار بقایاجات کا مطالبہ کرتا ہے تو گیتی

اسے سوشل میڈیا کی طاقت سے ڈراتے ہوئے ویڈیو بنانا شروع کردیتی ہے اور اس پر ہراسگی کا الزام لگادیتی ہے۔

جس پر دکاندار پیسے لیے بغیر اسے سودا دینے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

لاپتہ کا یہ منظر نہایت مزاحیہ انداز میں عکس بند کیا گیا جس میں معاشرے کی ایک حقیقت کو واضح کیا گیا ہے۔

لیکن، رہنما پیپلز پارٹی اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو یہ کلپ پسند نہ آیا اور انہوں نے ڈرامے پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کردیا۔

شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ ہراسانی کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جوکہ بہت تکلیف دہ ہے

اور آپ کو تباہ کردیتی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں اپنے ملک کی خواتین کے مسائل کی طرف سنجیدگی ظاہرکرنی چاہیئے۔

صحافی مہوش اعجاز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستانی اور امریکی اداکاروں کا موازنہ کرتے ہوئے عوام کی سوچ کو واضح کیا۔

انہوں نے لکھا کہ اگر گیتی کا کردار عائزہ خان کے بجائے اسکارلٹ جانسن نے نبھایا ہوتا تو یہی لوگ

جو عائزہ خان پر تنقید کررہے ہیں امریکی اداکارہ کی تعریف کررہے ہوتے۔

گیتی کا کردار ایک ایسا کردار ہے جو معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ گیتی جیسی لڑکیاں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے مردوں پر ہراسگی کے جھوٹے الزامات لگاتی ہیں۔

About The Author