نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آزادجموں وکشمیر میں عام انتخابات کے لئے پولنگ

اطلاعات ہیں کہ پولیس کی مدد سے پی ٹی آئی کارکنان نے اکھاڑا جو کہ 400 میٹر کے فاصلے پر تھا۔ جبکہ پی ٹی آئی کا 200میٹر کے فاصلے پر واقع کیمپ برقرار رہا۔

آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں بد نظمی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن کی شکایت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دی گئی ہے۔

کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق تصادم دو سیاسی
جماعتوں کے کارکنوں کے درمیاج2سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہوا۔ پولیس صورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے

 انتخابی حلقے LA-44 میں پولنگ اسٹیشن 20 حیدر امین شہید ماڈل اسکول کے قریب واقع پاکستان پیپلزپارٹی کا پولنگ کیمپ اکھاڑ دیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پولیس کی مدد سے پی ٹی آئی کارکنان نے اکھاڑا جو کہ 400 میٹر کے فاصلے پر تھا۔ جبکہ پی ٹی آئی کا 200میٹر کے فاصلے پر واقع کیمپ برقرار رہا۔

حلقہ ایل اے44 میں مبینہ طور پر پولیس ہدایات دے رہی ہے کہ کس کو ووٹ دینا اور کس کو نہیں دینا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر تاج حیدر نے آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو واقعات کی تحریری شکایت جمع کرادی ہے۔

حلقہ 45 کے پشاور سٹی نمبر2 اسکول میں بھی پولنگ روک دی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پولنگ ایجنٹوں کی بد نظمی کے باعث روکی گئی۔

پولیس نے ہنگامی آرائی کرنےوالے6 افرادکو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات معمول پرآنے تک کسی کواندرجانےکی اجازت نہیں دےسکتے۔

راولاکوٹ کے حلقے ایل اے 20 ریڑبن میں ووٹرز کےاحتجاج کے باعث پولنگ اسٹیشن کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ووٹرز نے پولنگ عملے کو اسٹیشن کے اندر داخل نہیں ہونے دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے 150ووٹ دوسری جگہ منتقل کیے گئے ہیں۔ احتجاج کی وجہ سے پولنگ بوتھ بند ہے اور ووٹنگ تاحال شروع نہیں ہو سکی

 تینتالیس لاکھ کی آبادی والے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں 45 حلقوں پر پولنگ ہو رہی ہے، ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر کے ہیں جب کہ 12 حلقے مہاجرین جموں و کشمیر کے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کا کل رقبہ 13 ہزار 297 مربع کلومیٹر ہے۔ آخری مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 43 لاکھ 61 ہزار ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں شرح خواندگی 74 فیصد ہے۔۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 53 ہے۔ انتخابی حلقوں کی تعداد 45 ہے جب کہ خواتین کی 5 مخصوص نشستیں ہیں۔ علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست ہے جب کہ ٹیکنو کریٹ اور اوور سیز کی بھی ایک ایک نشست ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 20 ہزار 540 ہے۔ آزاد کشمیر کے33 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 28 لاکھ 17 ہزار ہے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار ہے۔

مہاجرین جموں و کشمیر کے 12 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 30 ہزار ہے۔

About The Author