نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

سرینگر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

قابض فوج نے آپریشن کے دوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ضلع پلوامہ اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا گیا

اور 13 جولائی 1931 میں شہید ہونے والے 22 نوجوانوں کی یاد میں تقاریب کا انعقاد ہوا۔

13 جولائی 1931 کو سرینگر جیل کے باہر ڈوگرہ مہاراجہ کی افواج کی جانب

سے 22 مظاہرین کو شہید کردیا گیا تھا جب ایک اذان کے 17 کلمات کو ادا کرنے کے لیے وادی کشمیر کے 22 جوان کھڑے ہو گئے تھے۔

سرینگر جیل کے باہر احتجاج کے دوران جب ظہر کی نماز کا وقت ہوا تو ایک نوجوان اذان دینے کے لیے کھڑا ہوگیا

جسے ڈوگرہ مہاراجہ کی افواج نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

اس حملے کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں نے اذان پوری کرنے کی ٹھانی اور پہلے شہید کے بعد ہی دوسرا نوجوان آگے بڑھا

اور بقیہ اذان دینے کی کوشش کی تو اُسے بھی شہید کردیا گیا۔ اس طرح 22 کشمیری نوجوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اذان مکمل کی۔

About The Author