دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے کم ہوگئی

ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح ایک اعشاریہ 78 فیصد رہی۔

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک بھرمیں کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی۔

 ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح  ایک اعشاریہ 78 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق

ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھرمیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسزکی تعداد 31 ہزار606 ہے

جبکہ 1 ہزار 8 سو 71 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

About The Author