دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدر نے افغان حکام کو ہری جھنڈی دکھا دی

جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن سے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور چیئرمین مصالحتی کمیشن عبداللہ عبداللہ نے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے افغان حکام کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ افغانیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

ادھر افغانستان میں طالبان کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے پیش نظر حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے خلاف کسی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات کے موقع پر صدر جوبائیڈن نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ افغانیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے کہ

وہ کیا چاہتے ہیں، کیونکہ افغانستان کا مستقبل افغانیوں کے ہاتھ میں ہے۔

صدر جوبائیڈن کے مطابق افغانستان سے فوج کا انخلاء ہورہا ہے مگر امریکا اور افغانستان کے درمیان شراکت داری جاری رہے گی۔

افغان حکومت کے ساتھ فوجی اور اقتصادی تعاون ختم نہیں ہورہا،

جب کوئی مشکل درپیش ہوگی تو وہ افغان صدر کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں اقلیتی پارٹی کے لیڈر مچ میکونیل نے پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ

انخلا کا مطلب افغان شراکت داروں کو خطرات میں تنہا چھوڑنے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں کابل پر قبضہ کر سکتے ہیں۔

ادھر افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد طالبان کے افغان فوجیوں پر حملوں میں شدت آگئی ہے۔

طالبان نے 4 روز قبل افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے کئی اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چند روز کے دوران طالبان نے 3 شمالی صوبوں قندوز، بغلان اور بلخ کے متعدد اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔

طالبان کی جانب سے ان کی ویب سائٹ اور واٹس ایپ گروپس میں کئی ایسی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیار ڈالنے کے دعوے کر رہے ہیں۔

About The Author