نومبر 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بچالیا بحریہ ٹاؤن گرادیا اورنگی ٹاؤن||عثمان غازی

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو لوگ گھروں کو گرانے کا حکم دیتے ہیں، وہ اس وبا میں بے گھر ہونے والے افراد کو فنڈز بھی دیں تاکہ تین نسلوں سے ایک گھر میں رہنے والے جب بے گھر ہوں تو وہ اپنا نیا گھر بناسکیں-

عثمان غازی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی کچی آبادیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے عوام کے نعروں کو دہرایا کہ
بچالیا بحریہ ٹاؤن ۔۔ گرادیا اورنگی ٹاؤن
اور
بچالیا بنی گالا ۔۔ گرادیا گجر نالہ
بلاول بھٹو نے کہا کہ جو لوگ گھروں کو گرانے کا حکم دیتے ہیں، وہ اس وبا میں بے گھر ہونے والے افراد کو فنڈز بھی دیں تاکہ تین نسلوں سے ایک گھر میں رہنے والے جب بے گھر ہوں تو وہ اپنا نیا گھر بناسکیں-
بلاول بھٹو نے انکشاف کیا کہ عدالتی حکم کے تحت سندھ پاکستان کا وہ واحد صوبہ ہے کہ جس کی صوبائی حکومت کسی کو زمین الاٹ نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو کی اس بات سے اس بے بنیاد مفروضے کا بھی رد ہوگیا کہ سندھ حکومت نے بحریہ ٹاؤن کو کوئی زمین الاٹ کی ہے۔
شہرقائد کے کسی لسانیت پرست سیاست دان کو یہ توفیق نہ ہوئی کہ گجر نالے اور اورنگی ٹاؤن والوں کے ساتھ کھڑا ہو، ایم کیوایم وفاقی حکومت کے ہمراہ گھر گرانے والوں کے ساتھ بیٹھی ہے۔
کراچی میں پیدا ہونے والے ۔۔ کراچی میں پرورش پانے والے ۔۔ کراچی کے تعلیمی اداروں میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے اور لندن، ہیوسٹن کے بجائے کراچی میں رہنے والے بلاول بھٹو نے کراچی والوں کا حق ادا کردیا-

یہ بھی پڑھیے:

عورت مارچ کی منزل||عثمان غازی

پاکستان میں راجہ داہر اور محمد بن قاسم پر بحث خوش آئندہے۔۔۔ عثمان غازی

عثمان غازی کی مزید تحریریں پڑھیں

About The Author