نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیمراکاتازہ ترین حکم صحافت کےاصولوں کےخلاف ہے،الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوزڈائریکٹرز ایسوسی ایشن

ایڈیٹرز اینڈ نیوزڈائریکٹرز ایسوسی ایشن  نے کہا کہ ریاست کےریگولیٹرزکےتمام قوانین اوراقدامات آئین کےمطابق ہوناچاہئیں ،

اسلام آباد: الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوزڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے پیمرا کے  حکم نامے پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ پیمراکےحالیہ اقدامات غیرقانونی ہیں۔

ایڈیٹرز اینڈ نیوزڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاکہ آئین کاآرٹیکل 19تمام شہریوں  کواظہاررائےکی آزادی دیتاہے،پیمرانےمیزبانوں اورٹاک شوزکےانعقادپرناقابل قبول پابندیوں کامطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیاہے کہ  حکم غیرقانونی ہے جو واضح طورپرپیمرامینڈیٹ سےتجاوزہے،یہ اقدام پاکستان میں آزادمیڈیاکودبانےکی ایک اورکوشش ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ فوری طورپریہ آرڈرواپس لیاجاناچاہیے۔

ایڈیٹرز اینڈ نیوزڈائریکٹرز ایسوسی ایشن  نے کہا کہ ریاست کےریگولیٹرزکےتمام قوانین اوراقدامات آئین کےمطابق ہوناچاہئیں ،پیمراکاحکم اس قانون سےتجاوزکرتاہےجوقانون کےتحت مناسب پابندیوں کوسمجھاجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پیمراکاتازہ ترین حکم صحافت کےاصولوں کےخلاف ہے،ٹاک شوزکےدائرہ کارکوبلاجوازمحدودکرکےناظرین کورائےسےروکنےکی کوشش ہے۔

About The Author