پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت اور گدھے
بلاول بھٹو زرداری نےآج قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہونا وزیر اعظم کی بڑی کامیابی ہے۔
پی ٹی آئی ،، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں پچھلے دس سالوں میں ملک میں گدھوں کی تعداد میں کب اور کتنا اضافہ ہوا اس کی تفصیل درج ذیل ہے
2020 کے مالی سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا اور موجودہ تعداد 56 لاکھ ہوگئی، 2019 میں بھی گدھوں کی تعداد ایک لاکھ بڑھی ،
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2018 میں بھی یہ اس تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا،،2017 میں گدھوں کی تعداد ایک
لاکھ بڑھی اور مجموعی تعداد 53 لاکھ ہوگئی،،2016 میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی اور تعداد میں ایک لاکھ کا ہی اضافہ ہوا،،،2015 میں بھی گدھے اُتنے ہی تعداد میں بڑھے
اور مجموعی تعداد 51 لاکھ دکھائی گئی،،2014 میں بھی ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوا،،
سن 2013 میں گدھوں کی آبادی 49 لاکھ بتائی گئی،، 2012 میں بھی گدھوں کی تعداد 49 لاکھ ہی بتائی گئی اس طرح یہ 2012 اور 2013 کے درمیان گدھوں کی تعداد میں
ایک لاکھ کا اضافہ نہیں ہوا،،، لیکن 2011 اور 2010 میں ایک بار پھر گدھوں کی تعداد میں ایک ایک لاکھ کا اضافہ ہی دکھایا گیا ،،
اس طرح 2010 میں ملک بھر میں گدھوں کی تعداد 47 لاکھ تھی جو 2020 کے مالی سال تک 56 لاکھ تک پہنچ چکی ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ