دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل: ظفر گوہر نے سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ قائم کردیا

انہوں ںے یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے بنایا ہے۔

ابوظہبی:

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں بدترین باؤلنگ کا ریکارڈ ظفر گوہر نے قائم کردیا ہے۔ انہوں ںے یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے بنایا ہے۔

ظفر گوہر پی ایس ایل میں ایک اوور کے اندر سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پشاور زلمی کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے ظفر گوہر نے 4 اوورز میں 65 رنز دیے ہیں۔

پی ایس ایل میں 4 اوورز کے اندر ان سے قبل سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ شاہین آفریدی کے پاس تھا۔

شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2019 کے ایڈیشن میں چار اوورز میں 62 رنز دیے تھے۔

About The Author