نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

زارا نور، اسد صدیقی پاکستانی ڈراموں سے تنگ آگئے

زارا نور عباس اور اُن کے شوہر اسد صدیقی نے بطور مہمان ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔

پاکستان کی معروف جوڑی، اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کا پاکستان میں گھِسے پٹے موضوعات پر بننے والے ڈراموں سے متعلق کہنا ہےکہ

ہمیں اپنے ڈراموں میں نئی جدت اور نئے موضوعات پر بات کرنی چاہیے۔

حال ہی میں ٹی وی شائقین کی ہر دلعزیز جوڑی زارا نور عباس اور اُن کے شوہر اسد صدیقی نے بطور مہمان ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔

اس دوران اسد صدیقی کا پاکستانی ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ

’ہمارے ملک کے سب ہی ڈرامہ بنانے والے افراد خود نیٹ فلکس دیکھتے ہیں اور باہر ملکوں کی جانب سے بنائے گئے مواد کی تعریف کرتے ہیں

مگر خود وہ پاکستان میں ایک ہی قسم کے موضوعات پر ڈرامے بنائے جا رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ وہ سوچتے ہیں کہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز نئے موضوعات پر ڈرامے بنا سکتے ہیں،

اُن کے پاس وسائل ہیں کہ وہ ڈراموں کے مواد کو بدل سکتے ہیں۔‘

اس پر زارا نور عباس نے کہا کہ ڈراموں میں طلاقوں،  لڑائی جھگڑوں

شادی شدہ ہو کر بھی دوسری جگہ عاشقی معاشقوں جیسے موضوعات، ساس بہو فسادات جیسے موضوع پر مبنی ایک ڈرامہ اگر ہٹ ہو جائے

تو اس ہی موضوعات پر ہر چینل پر ڈرامہ بن جاتا ہے اور ہر طرف ایک ہی جیسا مواد نظر آ تا ہے، اس عادت کو اب بدلنے کی ضرورت ہے۔‘

دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری میں نئے موضوعات پر کچھ بن ہی نہیں رہا سب پرانے موضوع ہی چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بطور اداکار ہمیں بھی یہ ذمہ داری لینی چاہیے کہ اب ایسے موضوعات پر کام نہ کریں۔

About The Author