دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا میں خواتین پٹواری بھرتی کرنےکافیصلہ

خیبرپختونخوا بورڈ آف ریونیو میں 12 خواتین پٹواری بھرتی کی جائیں گی۔

پہلی بار پٹواری آسامیوں کے لیے ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

ٹیسٹ کے بعد خواتین ملازمین کو جدید آئی ٹی کی تربیت بھی دی جائے گی۔

مشتاق حسین نے کہا ہم چاہتے ہیں وراثت سمیت خواتین کے مسائل خواتین پٹواری ہی حل کریں۔

حکومت نے اعلیٰ تعلیم یافتہ تحصیلدار اور پٹواریوں کی بھرتی کا عمل شروع ہے۔

نئی بھرتیوں میں 10 فیصد کوٹہ خواتین کیلئے رکھا گیا ہے۔

صوبے بھر میں 120 پٹواری ایٹا ٹیسٹ کےذریعے بھرتی کیا جائے گا۔

ایس ایم بی آر کے مطابق تعلیم یافتہ افراد بھرتی کرنے سے نا صرف شہریوں کو زمین سے متعلق درپیش مسائل جلد حل ہونگے

بلکہ کرپشن میں بھی کمی ہوگی۔

محکمہ مال میں اصلاحات اور کرپشن کے اقدامات کو جہاں شہریوں نے خوش آئند قرار دیا۔

وہیں ان کا کہنا ہے کہ پٹواری نظام میں بہتری کے لیے مزید ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے

About The Author