دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد میں نئی پابندیاں، جمعرات، جمعہ اور اتوار سیف ڈیز قرار

اسلام آباد انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اسلام آباد انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ انڈور شادیوں کے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔

آؤٹ ڈور شادیوں کے اجتماعات میں 150 مہمانوں کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی۔ انڈور کھانوں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔

آؤٹ ڈور کھانوں باشمول فوڈ کورٹس کو رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔ تفریحی پارکس، سومنگ پولز اور واٹر پارکس کو 50 فیصد لوگوں کے ساتھ آپریشنل کی اجازت ہوگی۔

تمام مزارات پر بابندی برقرار رہے گی۔ تمام پبلک اور پرائیوٹ دفاتر میں 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد کے تمام سینیما گھروں میں پابندی برقرار رہے گی۔ تمام کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر لگائی گئی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے جمعرات، جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز قرار دے دیا۔ تمام جمز اور اسپورٹس کورٹس میں صرف ویکسینیٹڈ ممبرز کو اجازت ہوگی۔

جمعہ کے دن اسلام آباد میں جی نائن، جی13، ستارہ مارکیٹ، جی پندرہ، جی ٹین، فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ، ڈی ایچ اے جی ٹی روڈ بند رہیں گے۔

بارہ کہو، پی ڈبلیو، پاکستان ٹاؤن، جی ایٹ، جی سیون، آئی نائن، غوری ٹاؤن، کہنا پل اور لہتراڑ روڈ بھی بند رہیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر کیا جاۓ گا۔ تمام پابندیاں 30 جون تک جاری رہیں گی۔

About The Author