دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیٹو: افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کردیا

افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

برسلز

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

نیٹوکا 31 واں سربراہی اجلاس بیلجیئم کے شہر برسلز میں واقع ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوگیا ہے۔

برسلز میں ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت نیٹو اتحاد کے 30 رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق افتتاحی خطاب میں نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹولٹن برگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف نیٹو کے سول منتظم کابل میں موجود ہوں گے لیکن افغان سیکیورٹی اداروں کی فنڈنگ کا سلسلہ 2024 تک برقرار رہے گا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیٹو اجلاس میں شرکا روس کے جارحانہ طرز عمل ، دہشت گردی، سائبر حملوں اور چین کے عروج سمیت ماحولیاتی تبدیلیوں کے حفاظتی مضمرات پر بھی گفتگو کریں گے۔

About The Author