ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت خیابان سرور کے پبلک پارکس کو بہتر کرنے اور کھوسہ پارک کو عوام کیلئے
کھولنے کی ہدایات جاری کردیں۔ شاہراہوں پر مٹی گرانے والی اوورلوڈ دو ٹرالیوں کو تھانوں میں بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات خیابان سرور،مانکا کینال،کھوسہ پارک، پاسپورٹ آفس چوک،فیصل مسجد چوک اور دیگر مقامات پیدل تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضیٰ،
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے۔ کمشنر نے افسران کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی
”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سخت محنت کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے خیابان سرور کے معائنہ کے دوران” خدمت مہم” کے تحت پبلک پارکس کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کھوسہ پارک کو عوام کیلئے کھولنے کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنر نے شاہراہوں پر مٹی گرانے والی اوورلوڈ دو ٹرالیوں کو تھانوں میں بند کرنے کے
احکامات جاری کیے۔کمشنرنے پاسپورٹ آفس تا فیصل مسجد چوک روڈ کے معائنہ کے دوران گرین بیلٹس کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ مانکا کینال پر درختوں کی شاخوں کی کانٹ چھانٹ کرکے خوبصورت بنایا جائے۔
مانکا کینال کے اندر کی صفائی کی جائے۔ کینال کے اندر میونسپل ویسٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ خدمت مہم کے تحت عوامی مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ کے علاقے میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار سو کنال سرکاری رقبہ واگزار کر ا کے
کاشتہ فصل پر ہل چلادئیے گئے. تونسہ کے علاقے موضع رکھ کوٹ قیصرانی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ
رابعہ سیال نے پولیس اور ریونیو عملہ کی موجودگی میں ناجائز قابضین سے سرکاری رقبہ واگزار کرایا اور قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے.
ڈیرہ غازیخان
ہائر ایجوکیشن کمشن اسلام آباد کی معائنہ ٹیم نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈی جی خان کا دورہ کیا.
دورہ کا مقصد شعبہ جات کی جانچ اور انفراسٹرکچر کی تصدیق کرنا تھا. معائنہ ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان،
ڈاکٹر سید اطہر مسعود، چیئرمین ڈی ایم ای، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور نمائندہ ایکریڈیشن سیکشن ایچ ای سی اسلام آباد عامر شہزاد شامل تھے۔ٹیم نے ایچ ای سی کے معیارکے مطاب
ق یونیورسٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم نے یونیورسٹی کو ایچ ای سی کی ضروریات کو پورا کرنے کے اہل بنانے کے لئے
فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا۔میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان کے رجسٹرار حسین بخش نے معائنہ ٹیم کو یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اور پروگراموں کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی پالیسیوں اور کام کرنے کے
طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔ ایچ ای سی ٹیم نے یونیورسٹی کی فیکلٹی سے بھی ملاقات کی اور یونیورسٹی کے پورٹ فولیو کی جانچ پڑتال کی اور دیگر دستاویزات میں
این او سی بھی شامل ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم نے یقین دلایا کہ وہ یونیورسٹی کی کارکردگی اور معیار کو بہتر بناتے رہیں گے۔
ڈیرہ غازیخان
کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے کارروائی کرتے ہوئے
بین الصوبائی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان چھالیہ غیر ملکی سگریٹ چائنا نمک پکڑ لیا ہے.
سامان بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی. ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
نان کسٹم پیڈ سامان قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا جائے گا.
انہوں نے بتایا کہ کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان ٹرک میں کوئلے کے نیچے چھپا کر بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے ناکام بنادیا گیا ہے.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں پانچ روزہ خصوصی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے
مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشا داحمد اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے
3
ساتھ ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرافتتاح کیا. ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کے ساتھ مختلف مقامات پر پولیو کوریج بہتر کرنے کیلئے 190موبائل ٹیموں کا
اضافہ کر دیاگیاہے. پولیو مہم سات جون سے باقاعدہ شروع ہو گی. مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک کے ہر بچہ کو قطرے پلا کر عمر بھر کی معذور ی سے بچانا ہے.
بچے ہمارا مستقبل ہیں اور کسی بھی صورت پاکستان کے مستقبل کو اپاہج نہیں بننے دیں گے. اس کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ والدین بھی فعال کردارادا کریں. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ پولیو ٹیموں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ کڑی نگرانی کی جائے گی.
قبائلی علاقہ میں خصوصی انتظامات کیے جائیں گے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز نے بتایاکہ
ضلع میں پانچ سال تک کے چھ لاکھ 97ہزار 578بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جس میں 1755ٹیمیں حصہ لیں گی موبائل ٹیموں کی تعداد 1611سے
بڑھا کر 1801ٹیمیں کر دی گئی ہیں 97فکسڈ اور 47ٹیمیں شامل ہیں. 338ایریا انچارج اور82یوسی ایم او نگرانی کے فرائض انجام دیں گے اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاواکے
علاوہ یونیسف کے کلیم اللہ طاہر، عطااللہ اور دیگر موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ ضلع ڈیر ہ غازیخان کے
جاری و نئے منصوبوں کا جائزہ لیا فاریسٹ کمپلیکس میں شجرکاری کی گئی. متعلقہ افسران سے بریفنگ لی گئی.
انہوں نے سرکٹ ہاوس کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیتے ہوئے لانز کی تیاری اور دیگر امو رکی بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں.
انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کی حدود میں زچہ بچہ ہسپتال کے تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ لی.
مشیر صحت نے کہا کہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں جدید علاج معالجہ کے حوالے سے اہم منصوبہ ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہوں گے.
منصوبہ کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. اس موقع پر پناہ گاہ، غازی یونیورسٹی، سول آفیسرکلب، بی ایم پی سرائے،
انٹر سٹی بس ٹرمینل، کارڈیالوجی ہسپتال، بھٹہ کالونی اور فاریسٹ کمپلیکس کا بھی دورہ کیا. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،
ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل اور دیگر ہمراہ تھے.
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے امن وامان کے حوالے سے اعلی سطحی ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی.
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز،ڈی پی او عمر سعید،
4
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان حمزہ سالک اوردیگر موجود تھے. اجلاس میں لادی گینگ کے خلاف جاری آپریشن سمیت ضلع میں امن وامان کا جائزہ لیتے ہوئے
حکمت عملی مرتب کی گئی.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں خدمت آ پ کی دہلیز پر مہم کے تحت صفائی ستھرائی،
تجاوزات، وال چاکنگ کے خلاف مہم جاری ہے. مہم میں ابتک 11329سرگرمیاں ریکارڈ پر لائی گئیں. 132عوامی شکایات کا بھی ازالہ کیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر ز تحصیلوں میں خدمت مہم کی نگرانی کر رہے ہیں.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے عوام کی طرف سے پورٹل پر نمودار ہونے والی تما م شکایات کو 24گھنٹے کے اندر نمٹانے کی ہدایات جاری کر دیں.
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ خدمت مہم کی کامیابی کیلئے تمام محکمو ں کو مل کر کام کرنا ہو گا. ایک دوسرے پر ذمہ داریاں عائد کرنے کی بجائے مل کر کام کرتے ہوئے
ڈیرہ غازیخان کی صوبہ بھر میں درجہ بندی کو بہتر کیاجائے.
ڈیرہ غازیخان
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چھ دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ چار ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا.
انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مثبت کردار ادا کرے
ڈیرہ غازی خان۔
پولیس تھانہ سول لائن کی کارروائی ڈکیتی چوری کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کر کے
ان کے قبضہ سے 16 موٹر سائیکل 2 موٹر سائیکل رکشہ 1کار اور 14 لاکھ 60 ہزار روپے برآمد کرلی ہے۔
تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل ریحان الرسول نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے ویژن کے مطابق شہر
اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او کرم الہی نے بمعہ ٹیم نے بھر پور کوشش کرتے ہوئے
بین الصوبائی کار چور کے ارکان جو کہ معذور بخواتین کو اور بزرگوں کو ڈھال بنا کر وارداتیں کرنے والے 3افراد 1نو شیر علی ولد محبوب علی قوم کلپر بگٹی سکنہ
سوئی 2قاری علی نواز ولد محمد یعقوب قوم لوہار سکنہ سوئی جوکہ جوڈیشل جبکہ ممتاز ولد بشیر قوم دریشک سکنہ فاضل پور جو کار چوری کرکے لے جا رہا تھا پولیس پارٹی کو دیکھ کر کار چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ چوری ڈکیتی میں پکڑے جانے والے
ملزمان نوید احمد ولد عبد الرشید قوم سانگھی سکنہ سمینہ ،محمد خادم ولد عبد المجید قوم سانگھی سکنہ بکر منڈی ،
شہباز ولد سپاہی خان قوم شیخ سکنہ شہزاد کالونی ،ذوالفقار ولد محمد بخش قوم مہتم سکنہ جام پور ، جوکہ جوڈیشل پر بھیج دیا
جبکہ دو ملزمان محمد ظفر ولد اللہ بچایا قوم سونترہ سکنہ خدابخش چوک ،محمد عامر ولد غلام فرید قوم لسکانی سکنہ پل سیدن شاہ کو پولیس نے گرفتار کے
ان کے قبضہ سے 16موٹر سائیکل 2عدد موٹر سائیکل رکشہ ،1 عددسوزوکی مہران کار 14 لاکھ 60 ہزار روپے ریکور کر کے ان کے
خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈیرہ غازی خان ۔
پولیس تھانہ گدائی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیراؤ تنگ کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی شدہ 26 موٹر سائیکل اسی طرح الگ سے 25 موٹر سائیکل ٹمپر
شدہ 3 کاریں نان پیڈ کسٹم پیڈ 11 موٹر سائیکل ریکور 100 کلو گرام ( اڑھائی من) چرس 1680 لیٹر لہن 300 لیٹر شراب 1عد کلاشنکوف 10 پسٹل اور 18 مجرمان
اشتہاریوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے موٹر سائیکل و دیگر برآمدگی جن کی ٹوٹل مالیت 31 لاکھ روپے سے زیادہ ہے اصل مالکان کے حوالے کی گئ۔
تفصیل کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید نے کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او ڈیرہ عمر سعید ملک کی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے
ضلع بھر کی پولیس کو چوکس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر حال میں چوری ڈکیتی ودیگر مجرمان کو فوری گرفتار کر کے شہریوں کو
ان سے چوری، چھینی جانیوالی موٹر سائیکل ودیگر سامان کی برآمد کر کے سائیلن کی دہلیز پر پہنچا جائے
جس پر ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول کی زیر نگرانی پولیس تھانہ گدائی کے ایس ایچ او رانا محمد اقبال اور اس کی ٹیم نے عملدرآمد کرتے ہوئے ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان سیف اللہ ولد غلام عباس قوم لشاری سکنہ گدائی ،حبیب اللہ ولد غلام اکبر قوم
لشاری سکنہ گدائی ،زاہد ولد منظور حسین قوم چھینہ سکنہ گدائی ،دکشاد عرف دلو ولد عابد حسین قوم سہرانی سکنہ گدائی ،
منور الطاف قوم سہرانی ،محمد شاکر ولد محمد اجمل جلاانی سکنہ کوٹ چھٹہ محمد سلیم ولد ابراہیم قوم وریہ سکنہ گدائی ،
محمد عارف ولد غلام یسین قوم جلاانی سکنہ گدائی،کلیم اللہ ولد کریم بخش قوم خوجہ سکنہ دبئی ٹاؤن، محمد یعقوب ولد عابد حسین سکنہ گدائی ،محمد جمیل ولد خلیل سکنہ گدائی شمالی ،محمد سفیر ولد رفیق سکنہ کوٹ چھٹہ محمد تاج ولد گائمن سکنہ بستی
بدوائی ،شاہنواز ولد خیر محمد سکنہ بستی بدوائی ، کو گرفتار کرکے جوڈیشل کر دیا اور ان کے قبضہ سے 26 موٹر سائیکل ریکوری 3 نان کسٹم پیڈ کاریں ،25 ٹمپر شدہ موٹر سائیکل ،رقم موٹر سائیکل فروختگی اور دیگر برآمدگی جن
کی ٹوٹل مالیت 31 لاکھ سے زائد ہے ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کئے جبکہ منشیات کے 8 مقدمات درج کرکے
100 کلو گرام (اڑھائی من) چرس شراب کے 5 مقدمات میں 1680 لیٹر لہن اور 300 لیٹر شراب1 عدد کلاشنکوف 10 پسٹل 30 بور
اور 18 مجرمان اشتہاریوں کو پکڑ کر جیل بھیجا ہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون