نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والا ایشیا کا پہلا نابینا شخص

زینگ ہاونگ ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والا دنیا کا تیسرا نابینا شخص ہے

چین سے تعلق رکھنے والا 46 سالہ نابینا شخص دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والا ایشیا کا پہلا شخص بن گیا۔

 زینگ ہاونگ ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والا دنیا کا تیسرا نابینا شخص ہے۔

کارنامہ سر کرنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ

آپ معذور ہیں یا نہیں ، خواہ آپ نابینا ہیں یا آپ کے پیر یا ہاتھ نہ ہوں، جب تک کہ آپ کا دماغ مضبوط ہے ، آپ دنیا میں سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

زینگنگ نے 8 ہزار 889 میٹر اونچی پہاڑی سر کرنے کا کارنامہ 24 مئی کو تین گائیڈوں کی مدد سے سرانجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سفر کے دوران میں نے بہت خوف محسوس کیا کیوں کہ میں  دیکھ نہیں سکتا تھا کہ

میں کہاں چل رہا ہوں ، اور مجھے اپنی کشش ثقل کا مرکز تعین کرنے میں دشواری کا سامنا رہا جس کی وجہ سے میں گر جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ پختہ ارادہ کر لیا تھا کہ جو بھی ہو میں یہ مہم مکمل کر کے ہی رہوں گا۔

About The Author