دسمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عائزہ خان انسٹاگرام کے بعد ٹک ٹاک پر بھی چھا گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان انسٹا گرام کے بعد ٹک ٹاک پر بھی چھا گئی ہیں۔

جاندار اداکاری اور خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان انسٹا گرام کے بعد ٹک ٹاک پر بھی چھا گئی ہیں۔

عائزہ خان نے حال ہی میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھا اور آتے ہی چھا گئیں۔

دو روز قبل عائزہ خان نے گیتی پرنسز کے نام سے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا تھا اور چند ہی روز میں ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے اس نئے اکاؤنٹ پر بھی انہیں فالو کر لیا ہے۔

ٹک ٹاک پر عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد 51 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ان کی پہلی ویڈیو کو 10 لاکھ 80 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

About The Author