دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان گلوکار علی ظفر کی مداح نکلیں

عائزہ خان نے چپکے چپکے میں کام کرنے کی حامی اس لیے بھری کیونکہ ڈرامے کا ٹائٹل سانگ علی ظفر نے گایا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان گلوکار علی ظفر کی مداح نکلیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے رمضان کے خصوصی ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے

میں کام کرنے کی حامی اسی لیے بھری تھی کیونکہ ڈرامے کا ٹائٹل سانگ علی ظفر نے گایا تھا۔

ماہ رمضان میں ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ کو بےحد پذیزائی ملی ہے۔ ڈرامے میں عائزہ خان نے مینو کا کردار نبھایا

اور بہترین اداکاری سے ایک مرتبہ پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ چپکے چپکے کے دیگر کرداروں اور ڈائیلاگز نے جہاں شائقین کو خوب ہنسایا وہیں

علی ظفر کے گائے ہوئے ٹائٹل سانگ کو بھی بہت پسند کیا گیا۔ اداکارہ عائزہ خان نے بھی علی ظفر کے مداح ہونے کا اعتراف کرلیا ہے

وٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علی ظفر نے اپنی سریلی آواز میں گانا گنگناتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی

جس پر عائزہ خان نے علی ظفر مخاطب کرتے ہوئے کمنٹ میں بتایا کہ

چپکے چپکے میں کام کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ

اس کا ٹائٹل سانگ آپ نے گایا تھا۔ جس پر علی ظفر نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ

وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

About The Author