دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آذان سمیع خان اور ماہرہ خان کی میوزک ویڈیو پر ملا جلا ردعمل

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں مداحوں نے پسند کیا ہے جبکہ بیشتر نے آذان سمیع اور ماہرہ خان کی عمر سے متعلق سوال بھی کیا ہے

پاکستانی گلوکار آذان سمیع خان نے عیدالفطر پر میوزک ویڈیو ’تو‘ ریلیز کی ہے جسے ملک کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں مداحوں نے پسند کیا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

نئے گانے ’تو‘ کو آذان سمیع خان نے بول بھی دیے ہیں اور اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو میں ہدایتکاری کے فرائض حسن داوڑ نے سرانجام دیے ہیں جبکہ اسے کوریوگراف نگاہ حسین نے کیا ہے۔

ویڈیو ریلیز ہونے کے فوراً بعد ہی مداحوں کی بڑی تعداد نے ماہرہ خان کے انداز اور آذان سمیع خان کی گلوکاری کی صلاحیت کی تعریف کی ہے

سوشل میڈیا پر کم عمر گلوکار کی ویڈیو میں ماہرہ خان کے انتخاب سے متعلق سوال بھی کیا جارہا ہے۔

 28 سالہ گلوکار آذان سمیع خان کو 36 سالہ اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں کاسٹ کرنا ایسا ہے جیسے بالی ووڈ کی فلم ’بی اے پاس‘ کا پاکستانی ورژن بنایا گیا ہو۔

About The Author