پاکستان میں کرونا کی وباء کے پھیلاؤ میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے لیکن وبائی معاملے پر سنجیدگی اختیار نہیں کی جارہی ہے۔ کراچی میں پولیس،
لاہور میں عوام اور پشاور میں دکاندار ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔
پاکستان میں عوام پہلے ہی ایس او پیز کو نظرانداز کر رہی تھی لیکن اب دکانداروں اور پولیس نے بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے۔
صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری نے حکومت پاکستان اور حکومت سندھ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ہیں
اور اپنے ہی تھانے کی حدود میں سیکٹر فور کے اندر پیر بچت بازار لگا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری نے ہزاروں روپے رشوت لے کر پیر بچت بازار لگایا ہے
اور اس کے علاوہ ڈبلیو نائن پر تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دکانداروں سے 5 ہزار روپے لے کر کاروبار کھلوایا جا رہا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،