لاہور میں بڑھتی گرمی نے انسانوں کے ساتھ بے زبانوں کو بھی بے حال کر دیا
موسم کی شدت سے جانوروں کو محفوظ رکھنے کیلئے چڑیا گھر میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
کیا انتظامات کئے گئے ہیں؟؟
کڑک دھوپ اور شدید گرمی میں جانور متاثر نہ ہوں،، چڑیا گھر لاہور کی انتظامیہ متحرک ہو گئی
شیروں اور ٹائیگرز سمیت دوسرے جنگلی جانوروں کے پنجرے ٹھنڈے رکھنے کیلئے پنکھوں کے ساتھ ساتھ نہ صرف ائیر کولرز نصب کر دیے گئے ہیں،، بلکہ روزانہ کی بنیاد پر برف بھی رکھی جا رہی ہے
مختلف جانوروں اور پرندوں کے احاطوں یا پنجروں میں زمین کی حدت کم کرنے کیلئے دن میں دو یا تین مرتبہ پانی کا چھڑکاو بھی کیا جاتا ہے،، جس کیلئے خصوصی شاور لگائے گئے ہیں
انتظامیہ کے مطابق موسم کے لحاظ سے جانوروں کی معمول کی خوراک میں بھی تبدیلی کی گئی ہے
کرن سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر، چڑیا گھر، جانوروں کی خوراک میں پروٹین کم کر کے گلوکوز کی مقدار بڑھا دی ہے
شہریوں کا کہنا ہے گرمی کی شدت روز بروز بڑھ رہی ہے،، ضروری ہے کہ ان بے زبانوں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں
زو انتظامیہ کے مطابق تمام جانوروں کیلئے پینے کا پانی بھی بار بار تبدیل کیا جاتا ہے، ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،