نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں موٹر وے پولیس کورونا ایس و پیز پر عملدآمد کرانے کے لیے سرگرم

موٹروے پولیس کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے پر سینیٹائزر اور ماسک تقسیم کیے گئے

کراچی میں موٹر وے پولیس کورونا ایس و پیز پر عملدآمد کرانے کے لیے سرگرم

موٹروے پولیس کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے پر سینیٹائزر اور ماسک تقسیم کیے گئے

علی شیر جکھرانی ڈی آئی جی موٹروے ساوتھ زون نے لیاری ایکسپریس وے پر روڈ یوز ز میں سینیٹائزر ز اور فیس ماسک تقسیم کیے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے لہذا ہاتھوں کو بار بار دھونے سے ہم اس موذی وبا پر باآسانی قابو پا سکتے ہیں

سید کلیم امام آئی جی موٹر ویز اینڈ ہائی ویز کی خصوصی ہدایات پر موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس ہر

سطح اور ہر علاقے میں عوام کو این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کروانے کے لیے

کوشاں ہے ۔

لہذا عوام سے گزارش ہے کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔

اور گاڑیوں میں سوار افراد سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ رش والی جگہوں پر جانے سے احتیاط کریں

ماسک کا استعمال کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں انتہائی مفید اور کارآمد ہے

اور دوران سفر ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال انتہائی مفید ہے

About The Author