دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسپین: 22 افراد کو کورونا میں مبتلاکرنے والا شخص گرفتار

گرفتار کیا جانے والا شخص جب بمشکل اپنا کووڈ 19 ٹیسٹ کرانے پہ رضا مند ہوا

اسپین: 22 افراد کو کورونا میں مبتلاکرنے والا شخص گرفتار

اسپین:

پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں مبتلا ہوا

لیکن اس نے گھر میں آرام کرنے کے بجائے اپنے معمولات زندگی برقرار رکھے اور نتیجتاً نہ صرف 22 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے کا سبب بنا بلکہ پورے جزیرے میں اس وبا کو پھیلا دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق گرفتار کیا جانے والا شخص جب بمشکل اپنا کووڈ 19 ٹیسٹ کرانے پہ

رضا مند ہوا تو اس کے بعد بھی گھر پہ رکنے کے بجائے معمولات زندگی انجام دیتا رہا حالانکہ اس میں تمام علامات ظاہر ہو چکی تھیں۔

گرفتار کیے جانے والے ملزم کے منیجر کے مطابق اس نے بہت سمجھایا لیکن وہ نہیں مانا اور نہ صرف دفتری امور انجام دیتا رہا بلکہ جم بھی گیا۔

اخبار کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شخص کے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ نے ثابت کردیا کہ

وہ کورونا کا مریض ہے مگراس وقت تک دیگر افراد متاثر ہوچکے تھے۔

اسپین پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شخص کے منیجر کا کہناہے کہ وہ نہ صرف اپنا ماسک اتار دیتا تھا بلکہ

مذاقاً ساتھیوں پر کھانستا بھی تھا جس کی وجہ سے دیگر 22 افراد اب تک کورونا مثبت ہو چکے ہیں۔ منیجر کے مطابق وہ زور زور سے کہتا تھا کہ میں تم سب کو کورونا کا مریض بنا دوں گا۔

اخبار کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص نے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی بیماری چھپائی اور دوسروں کو متاثر کرنے کا سبب بنا۔ پولیس کےمطابق اس کی وجہ سے یہ وبا جزیرے پربھی پھیلی۔

پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد ملزم نے تسلیم کیا ہے کہ اس کے جسم کا درجہ حرارت معمول سے بڑھا ہوا تھا لیکن وہ گھر نہیں جانا چاہتا تھا اس لیے بیماری کو پوشیدہ رکھ رہا تھا۔

گرفتار کیے جانے والے ملزم نے جن 22 افراد کو کورونا سے متاثر کیا ہے ان میں دفتری ساتھیوں، جم میں آنے جانے والے افراد سمیت خاندان کے قریبی لوگ بھی شامل ہیں جب کہ متاثرین میں ایک تین سالہ بچہ بھی ہے۔

About The Author