اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاہ رخ کی اہلیہ اور بیٹے کی امریکہ روانگی پرسوشل میڈیا صارفین برہم

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹا آریان خان نیویارک روانہ ہو گئے ہیں

شاہ رخ کی اہلیہ اور بیٹے کی امریکہ روانگی پرسوشل میڈیا صارفین برہم

ممبئی:

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹا آریان خان نیویارک روانہ ہو گئے ہیں۔

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے اور روزانہ 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارت کے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مریضوں کے لیے آکسیجن کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی وڈ شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔ اب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان ممبئی سے امریکہ کے شہر نیویارک کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

ماں اور بیٹے کی ممبئی ائیرپورٹ پر امریکہ روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بھاگو سالو سب کے سب بھاگو، پبلک سب یاد رکھے گی، ایک نا ایک دن تو آؤگے واپس‘۔

گزشتہ دنوں رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ بھی کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچے تھے جس پر انہیں بھی سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

%d bloggers like this: