اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت کے مالدار افراد پرائیویٹ طیاروں کے ذریعے ملک چھوڑ گئے

بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مالدار افراد ہزاروں پونڈز دے کر نجی طیاروں کے ذریعے ملک سے چلے گئے

بھارت کے مالدار افراد پرائیویٹ طیاروں کے ذریعے ملک چھوڑ گئے

لندن:

بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مالدار افراد ہزاروں پونڈز دے کر نجی طیاروں کے ذریعے ملک سے چلے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا کے خطرناک حد تک اضافے کے بعد کئی افراد ملک چھوڑ گئے جبکہ دیگر ملکوں کی جانب سے بھارتی پروازوں پر پابندی کے بعد بھارت کے امیر ترین لوگ نجی طیاروں کے ذریعے برطانیہ پہنچ گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت سے آنے والے کئی نجی طیاروں کو برطانیہ میں اترنے کی اجازت نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق سفری پابندیوں کے بعد بھارت سے آنے والے تقریباً 8 نجی طیاروں کو برطانیہ میں اترنے کی اجازت ملی جو تقریباً 70 ہزار پونڈ فی طیارے کی قیمت ادا کر کے پہنچے۔ جن میں سے چار ممبئی، تین دہلی اور ایک پرواز احمد آباد سے آئی۔

اس سے قبل 22 اپریل کو بھارت سے لندن کے لیے تقریبا 300 ٹکٹ فروخت ہوئے جنہیں برطانیہ کی سفری پابندیوں کے وجہ سے واپس کر دیا گیا۔ یہ ٹکٹ 11 سو پونڈ فی سیٹ کے حساب سے فروخت کیے گئے تھے۔

%d bloggers like this: