دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیزکے حوالے سے رپورٹ جاری

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے اکتوبر دوہزار بیس سے لیکر اب تک کی رپورٹ جاری کردی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھ ماہ کے دوران اٹھسٹھ ہزار چھ سو اٹھاسی مارکیٹس اور دکانوں کو چیک کیا گیا.

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے

سے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔انتظامیہ نے لاہور میں دوران چیکنگ چار ہزار نو سو سولہ دکانوں و مارکیٹس میں

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی

مجموعی طور پر پانچ ہزار تین سو تریسٹھ دکانوں، سٹوروں و میرج ہالز کو سیل کیا گیا

جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر چونسٹھ لاکھ اکیاون ہزار روپے کے

جرمانے عائد کئے گئے ہیں.ڈی سی لاہور کے مطابق

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک سو ترسٹھ ایف آئی آرز کا اندراج کروا کر

ایک سو باون گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں

About The Author