دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں مرد وخواتین کے لئےفٹسال ٹورنامنٹ کا انعقاد

مردوں کے ایونٹ میں ڈیفنس یونائٹیڈ جبکہ خواتین کے ایونٹ میں کامرس کریو ٹورنامنٹ کے فاتح رہے

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کی جانب سےمرو و خواتین کے لیے

فٹسال ٹورنامنٹ 2021کا انعقاد کیا گیا۔۔

مردوں کے ایونٹ میں ڈیفنس یونائٹیڈ جبکہ خواتین کے ایونٹ میں کامرس کریو ٹورنامنٹ کے فاتح رہے

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کی جانب سے لیزرلیگ کے زیراہتمام فٹسال ٹورنامنٹ 2021کا انعقاد کیا گیا۔۔

فٹسال ٹورنامنٹ میں خواتین مقابلوں کے فائنل میں کامرس کریو نے نارتھ فلاک کو شکست دی، دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں کامرس کریو فاتح قرار پائی۔۔
خواتین کھلاڑیوں نے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوب سراہا۔۔

مردوں کے فائنل میں ڈیفنس یونائٹیڈ نے سدپارہ کو 3-صفر سے پچھاڑ دیا،، ۔

احسن الدین کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، جبکہ کاظم علی نے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ جیتا۔

مرو و خواتین کے فائنلز کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے

جنھوں نےفیلڈ میں موجود تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔۔

About The Author