دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سمیت سندھ میں رواں ہفتے سال کی پہلی ہیٹ ویو کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ چار روز تک سورج خوب آگ برسائے گا۔۔

کراچی سمیت سندھ میں رواں ہفتے سال کی پہلی ہیٹ ویو کا امکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ چار روز تک سورج خوب آگ برسائے گا۔۔

رواں ہفتے سال کی پہلی ہیٹ ویو کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔منگل سے ہفتے تک کراچی سمیت سندھ میں شدید گرمی ہوگی۔اپر سندھ میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر قائد میں موسم گرم اور خشک رہا۔ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا۔ رواں ہفتے دن میں سمندری ہوائیں بند رہنے اور ہوا کی سمت تبدیل ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر قائد میں دن کے اوقات میں ہوامیں نمی کا تناسب 49 فیصدرہا۔اگلے دوروزبھی موسم گرم اورخشک رہےگا۔

About The Author