دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسلم لیگ ن کے سابق وزیر جیل خانہ جات پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

ملزمان کے خلاف ڈی سی مظفر گڑھ امجد شعیب ترین نے ریفرنس پر مقدمہ درج کیا

مسلم لیگ ن کے سابق وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا

ترجمان کے مطابق ملزمان لاشاری والا جنگل پر قبضہ کرکے پچیس سال تک سرکاری خزانے کو سالانہ پانچ کروڑ کا نقصان پہنچاتے رہے

اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمے میں سابق ممبر قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا اور سابق چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل محمد ملک افضل ہنجرا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ترجمان کےمطابق ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے محکمہ مال ، ایرگیشن، اور وائڈ لائف کے افسران بھی مقدمے میں نامزد کئے گئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف ڈی سی مظفر گڑھ امجد شعیب ترین نے ریفرنس پر مقدمہ درج کیا۔ ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ

ملزمان پچیس سال سے لاشاری والا جنگل پر قابض تھے۔ لاشاری والا جنگل م تحصیل کوٹ ادو میں تین ہزار سات سو پچاس ایکڑ پر مشتمل ہے۔

جنگل میں قیمتی جنگلی پرندے، جانور مویشی، درخت، لکڑی، سرکنڈہ اور کاشت شدہ فصلوں سے فائدہ اُٹھاتے رہے۔

جوڈیشل فلڈ انکوائری ٹرابیونل کی دو ہزار دس کی رپورٹ نے بھی ملزموں کو غیر قانونی قابضین ظاہر کیا تھا۔

ریفرنس میں بتایا گیا کہ لاشاری والا جنگل کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔

جنگل میں عوام کے لئے سفاری پارک بنایا جائے گا۔

سابق وزیر جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

About The Author