احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔
نیب حکام نے خواجہ آصف کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا ، خرابی طبیعت کی میدیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔۔
نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ آصف کیخلاف دستاویزی شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ جلد ریفرنس دائر کر دیں گے۔
نیب تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا۔ فاضل جج نے کہا کہ کیا مسئلہ ہے آپ نے ابھی تک کیوں نہیں ریفرنس دائر نہیں کیا۔
جج کا کہنا تھا کہ آپ نے عدالتوں کا مزاق بنا رکھا ہے۔
جج نے ریمارکس دئیے کہ اگر آپ نے ایسے ہی کیا تو ملزم بری یا رہا آسانی سے ہو سکتا ہے۔
ریفرنس دائر نہ ہونے پر عالت نے نیب چیئرمین سے جواب طلب کر لیا۔
آئندہ سماعت پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت نے خواجہ آصف کی میڈیکل رپورٹ پر بھی اظہار برہمی کیا۔
عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں آٹھ اپریل تک مزید توسیع کر دی۔
عدالت نے جیل حکام کو آٹھ اپریل کو خواجہ آصف کو پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،