دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹک ٹاک بندش سے متعلق پشاورہائیکورٹ کا تفصیلی حکم نامہ جاری

ٹک ٹاک نوجوان نسل کے لئےنشے کی حیثیت اختیار کررہا ہے۔ عدالت حکم نامہ

ٹک ٹاک بندش سے متعلق پشاورہائیکورٹ نے تفصیلی حکم نامہ جاری کردیا

ٹک ٹاک نوجوان نسل کے لئےنشے کی حیثیت اختیار کررہا ہے۔ عدالت حکم نامہ

ٹک ٹاک پر بہت سی ویڈیوز فحاشی, غیر اخلاقی اور روایات کے برعکس ہوتی ہیں۔حکم نامہ

ٹک ٹاک پر ویڈیوز کو جانچنے کے لئے کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔ حکم نامہ

ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک کا آفس سنگاپور میں ہے، حکم نامہ

یہاں سے ویڈیوز کو سنسر کرنا فلٹر کرنا یا ہٹانا ہمارے بس میں نہیں ۔ حکم نامہ

ہم نے متعلقہ ہیڈکوارٹر سے بار بار رابطہ کیا لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے۔ حکم نامہ

اس کو سنسر کرنا مشکل ہے واحد حل اس پر پابندی ہے۔ حکم نامہ

عدالت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی کہ ٹک ٹاک پر ایسے مواد بھی آپلوڈ ہوتے ہیں جو دیکھنے کے قابل نہیں ہے۔ حکم نامہ

بعض نوجوانوں نے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے وقت خودکشی بھی کی ہے۔ حکم نامہ

غیر اسلامی غیر اخلاقی مواد سنسر کرنے کا طریقہ کار واضح ہونے تک ٹک ٹاک کو بند کیا جائے۔حکم نامہ

پی ٹی اے کو معاملے پر اپنی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت

About The Author