نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

Educated Youth Article Zulfiqar Ali

پنجاب کے7شہروں اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں دفاترمیں 50فیصد حاضری پر کل سے عملدرآمد ہوجائے گا۔ شادی ہالز اورریسٹورنٹس میں انڈورسروسزبدستور بندرہیں گی۔

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے7 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے15 دن کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہورمیں تعلیمی ادارے  15سے28مارچ تک  بند رہیں گے۔

معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے بتایا کہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں کوروناکیسزکی شرح کم ہے اور ان صوبوں میں50فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے۔

اسلام آباد میں دفاترمیں 50فیصد حاضری پر کل سے عملدرآمد ہوجائے گا۔ شادی ہالز اورریسٹورنٹس میں انڈورسروسزبدستور بندرہیں گی۔

این او سی کے اجلاس میں 15مارچ سے شادی ہالز وغیرہ کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ این سی اوسی کی شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی

وفاقی وزیر شفقت محمود نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ابھی صورتحال نومبر اور دسمبر 2020 والی نہیں ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہاہے،معاون خصوصی صحت فیصل سلطان
کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیاہے،فیصل سلطان
بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں، فیصل سلطان
کوروناکے مثبت کیسزکی شرح فروری میں کم تھی،معاون خصوصی صحت فیصل سلطان
ماسک کے استعمال پر مستقل روز دے رہے ہیں، فیصل سلطان
اسلام آباد میں دفاترمیں 50فیصد حاضری پر کل سے عملدرآمد ہوجائیگا،فیصل سلطان
شادی ہالز اورریسٹورنٹس میں انڈورسروسزبدستور بندرہیں گی،فیصل سلطان
15مارچ سے شادی ہالز وغیرہ کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا ، فیصل سلطان
شادی ہالز میں تقریبات اور سینما ہالز کھولنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ،فیصل سلطان
این سی اوسی کی شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی، فیصل سلطان
ویکسی نیشن کے لیے موبائل فون سے شناختی کارڈ نمبر 1166پر بھیجیں ، فیصل سلطان
تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، معاون خصوصی صحت فیصل سلطان
پانچ کروڑ بچے تعلیمی اداروں میں جاتے ہیں، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود
سندھ اور بلوچستان میں کوروناکیسزکی شرح کم ہے،وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود
سندھ اور بلوچستان میں 50فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے، شفقت محمود
15سے28مارچ تک پنجاب کے 7اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے،وفاقی وزیر
اسلام آباد ، فیصل آباد ، لاہور ، گجرات ، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے
گوجرانوالہ میں بھی 15سے28مارچ تک تعلیمی ادارے بندرہیں گے،شفقت محمود

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

About The Author