دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آسٹریلیا،خوبصورت، دلچسپ اور حیرت انگیزتصویری مقابلہ

چھبیس ممالک سے بارہ سو تصاویر مقابلے میں شامل کی گئیں

آسٹریلیا میں ہونے والے تصویری مقابلہ میں فوٹو گرافرز نے خوبصورت، دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر پیش کیں

چھبیس ممالک سے بارہ سو تصاویر مقابلے میں شامل کی گئیں، نظر ڈالتے ہیں اس مقابلے کی کچھ مزید تصاویر پر ۔۔

آرکٹک ریجن میں موجود اس برفانی ریچھ کی تصویر آسٹریلوی فوٹو گرافر ڈیوڈ سینکلئیر نے لی، جسے پولر کیٹیگری میں بہترین قرار دیا گیا۔

 

انٹارٹیکا میں خوبصورت پینگوئن فیملی کی تصویر آسٹریلوی فوٹوگرافر جوشوا ہولکو نے لی،

خوبصورت برفانی ریچھوں کی یہ تصویر ناروے میں لی گئی ،، جسے پولر کیٹیگری کے فائنل راونڈ میں شامل کیا گیا۔

پینگوئن کے اس جوڑے کی تصویر امریکی فوٹو گرافر برینٹ نے انٹارٹیکا میں لی،، اس تصویر کو بھی پولر کیٹیگری کے فائنل راونڈ میں شامل کیا گیا

رینڈیئر ہرنوں کے ساتھ خاتون کی یہ تصویر سائبیریا کے جزیرہ نما یامال میں ایک اطالوی فوٹوگرافر نے لی

اس جزیرے کے لوگ رینڈیئر ہرن پالنے میں مشہور ہیں

پاپوا نیوگینی کے سمندروں میں لی گئی اس تصویر میں ایک غوطہ غور تباہ شدہ جہاز کے ملبے کے ساتھ موجود ہے۔

یہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر ایک گلیشیئر کی ہے،، جسے پورٹریٹ آف ایڈونچر کیٹیگری کے فائنل میں شامل کیا گیا۔

یہ کسی بھوت کی نہیں، نیو ساوتھ ویلز آسٹریلیا میں موجود ایک درخت کی تصویر ہے،، جسے ایک برطانوی فوٹوگرافر نے کیمرے میں محفوظ کیا۔

آسٹریلیا کے جنگلات میں اس مسحور کن نظارے کو آسٹریلوی فوٹو گرافر ڈریو ہاپر نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا

About The Author