نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اب غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر چالان نہیں مقدمہ درج ہو گا

سرکاری نمبر پلیٹس اور نیلی بتی لگانے والے کو بھی حوالات کی سیر کرنا پڑے گی

گاڑی و موٹر سائیکل مالکان ہو جائیں ہوشیار

اب غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر چالان نہیں مقدمہ درج ہو گا، نجی گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹس اور نیلی بتی لگانے والے کو بھی حوالات کی سیر کرنا پڑے گی

چالان نہیں ڈائریکٹ ایف آئی آر،، جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے علاوہ پرائیویٹ گاڑی پر گرین نمبر پلیٹس یا نیلی لائٹ لگانا بھی اب مہنگا پڑے گا

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے کریک ڈاون کا آغاز کردیا، پولیس کی فلیشر لائٹ لگانے پر بھی حوالات جانا ہو گا جبکہ بغیر نمبر پلیٹس گاڑی یا موٹر سائیکل تھانے میں بند کی جائے گی
سید حماد عابد، سی ٹی او لاہور، جو ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس ہو گی، وہ قانون توڑتے ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر رجسٹرڈ کریں گے

شہریوں نے ٹریفک پولیس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے گاڑی چوری کے واقعات کم ہوں گے
جو بھی غیر قانونی کام کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے اور جعلی نمبر پلیٹ والوں کو بالکل بھی نہیں چھوڑنا چاہیے

لاہور میں محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہوگئی


ایک ماہ کے دوران شہر میں بغیر نمبر پلیٹس تینتالیس ہزار پانچ سو بائیس موٹر سائیکلوں کا چالان کیا گیا، نمبر ٹیمپرڈ کرنے پر تین ہزار چار سو بارہ وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی

گاڑی پر مقررہ نمونے کے مطابق نمبر پلیٹس لگوانا ہر شہری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے، یہ عمل ٹریفک مسائل میں کمی کے ساتھ جرائم پر قابو پانے میں بھی مددگار ہو گا

About The Author