پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار ،،،، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں کہ
بھارت نے کرکٹرز آفیشلز اور فینز کے ویزوں اور سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کرائی تو ورلڈ کپ کا وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کریں گے
بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال میں شیڈول ہے لیکن پی سی بی کو ابھی تک قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی گارنٹی نہیں ملی
چئیرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں کہ آئی سی سی کو بھارت سے تحریری طور پر سیکیورٹی گارنٹی لیکر دینے کا کہا ہے
نہ ملنے کی صورت میں مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ کرینگے
ساٹ۔ احسان مانی، چیئرمین پی سی بی،،، "بھارت نے آئی سی سی کو دسمبر میں بتانا تھا مارچ کے آخر تک گارنٹی نہ ملی تو یو اے ای میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرانے کا مطالبہ کریں گے”
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا تو ایشیا کپ کا انعقاد بھی ممکن نہیں رہے گا ،،، آئی سی سی میں بگ تھری کا کردار ختم ہوچکا ہے
لیکن اثرات باقی ہیں
احسان مانی، چیئرمین پی سی بی،،، بگ تھری ختم ہو گئی لیکن آئی سی سی مائنڈ سیٹ باقی ہے،،، ساوتھ افریقہ جیسے ممالک کی سیریز ملتوی ہونے سے ان کے مالی معاملات بگڑیں گے”
احسان مانی نے بتایا کہ مارچ تک قومی کرکٹرز کو اینٹی کوویڈ نائنٹین ویکسین لگوائی جائیگی ،،،، ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر اچھا کرکٹر ہے اس نے جلد بازی میں فیصلہ کیا بورڈ نے اس پر انویسٹ کیا تھا
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس