نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب پولیس کا بھرتی کیلئے پیپرز کے لیک اور تبدیل ہونے پر ایکشن

امتحانی ادارے سی ٹی ایس کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب پولیس نے بھرتی کیلئے پیپرز کے لیک اور تبدیل ہونے پر ایکشن لے لیا

امتحانی ادارے سی ٹی ایس کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا، ملی بھگت سے امیدواروں کو پاس کرانے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔۔۔

پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز، لیڈٰی کانسٹیبلز اورٹریفک اسسٹںٹ کی بھرتی کیلئے سی ٹی ایس کو پیپر لینے کا کنٹریکٹ دیا گیا

سی ٹٰی ایس کے چیف ایگزیکٹو اور آپریشنز مینجر کی ملی بھگت سے ن صرف پیپر لیک کیا گیا

بلکہ متعدد امیدواروں کے بجائے پرائیویٹ افراد سے پیپرز دلوائے گئے

جس پر آئی جی پنجاب کے حکم پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں دو سو چوہتر امیدواروں سمیت چیف ایگزیکٹو اور آپریشنز مینجر سی ٹی ایس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،

اب ڈی آئی جی لیگل کی جانب سے امتحان لینے والے ادارے کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا

جس کے بعد سی ٹٰی ایس کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ اسکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔۔

About The Author