اسلام آباد:
پنجاب میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات ہوں گے
پنجاب میں حکمران اتحاد اور اپوزیشن میں کانٹے دار جوڑ پڑنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا
کہناہے کہ حکمران اتحاد اور ن لیگ کی امیدواروں کی جیت یقینی بنانے کے لیے جوڑ توڑ
شروع کردیا گیاہے۔
ن لیگ کل پی ڈی ایم اجلاس میں سینیٹ انتخاب مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز دے گی،ن
لیگ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت مانگے گی،پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پاس 7
نشستیں ہیں۔
پیر صابر شاہ کے لیے اے این پی، جے یوآئی اور دیگر جماعتوں سے حمایت مانگی جائے
گی،خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ڈی ایم اتحاد کی 41 نشستیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق بدلے میں ن لیگ بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔
اسی طرح بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کے 22 ارکان ہیں،، ن لیگ کی تجویز منظور
ہونے پر پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کرے گی
۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ