نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کر دی گئیں

نجاب بھر میں بھی پرائمری سے مڈل کی کلاسز شروع جبکہ یونیورسٹیوں میں بھی طلبا کو اینٹری مل ہی گئ

بالآخرسڑسٹھ روز بعد چھٹیاں ہوئیں ختم اور تدریسی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کر دی گئیں

ملک بھر کی طرح پنجاب بھر میں بھی پرائمری سے مڈل کی کلاسز شروع جبکہ یونیورسٹیوں میں بھی طلبا کو اینٹری مل ہی گئی

پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کر دی گئیں،،،ن

رسری سے آٹھویں جماعت کے طلبا بھی آج سے سکولز جانا شروع ہو گئے

یونیورسٹیز میں بھی طالب علموں کا پہلے دن خاصا رش دیکھنے میں آیا

ننھے طلبا پرجوش ہیں کہ اب وہ دل لگا کر پڑھائی کریں گے
انعم، مہوش: آن لائن پڑھائی چل تو رہی تھی لیکن اس میں اتنا نہیں سیکھ سکت تھے۔ اب کلاسز میں زیادہ اچھی پڑھائی ہو گی

والدین بھی بچوں کے اسکول کھلنے پر خوش ہیں،،، کہتے ہیں کہ بچے اب مخصوص ماحول میں تعلیم کرینگے جس سے انکے بھی معمولات زنگی بہتر ہوں گے
نادر، علی: کام پر جانا ہوتا تھا سارا دن بچوں کی ٹینشن ہوتی تھی اب سکون سے کام پر جائیں گے کہ بچے سکول ہیں

اساتذہ کو فکر ہے کہ سکولز کی بندش کے باعث بچوں کا بہت حرج ہوا تو اب تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے سے کورس تیزی سے پڑھانا ہو گا۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ایس او پیز کے مطابق تعلیمی

سرگرمیاں جاری رہیں گی
خرم شہزاد (ترجمان پنجاب یونیورسٹی) شیہلا (استانی): قیس او پیز کے تحت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی، سٹوڈنٹس کا بہت کورس رہ گیا ہے اس کے لیئے کڑی محنت کرنا ہو گی

پنجاب میں چھبیس نومبر کو تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں جس کے بعد اٹھارہ جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا عمل شروع کیا گیا۔

About The Author