نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں پہلی بار ٹائیفائیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع

صوبہ کو کورونا، پولیو اور ٹائیفائیڈ سمیت تمام بیماریوں سے محفوظ بنائیں گے

پنجاب میں پہلی بار ٹائیفائیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کر دی گئی

وزیراعلی سردار عثمان بزدار کہتے ہیں صوبہ کو کورونا، پولیو اور ٹائیفائیڈ سمیت تمام بیماریوں سے محفوظ بنائیں گے

بچوں کو ٹائیفائیڈ سے محفوظ رکھنے کا مشن،، وزیراعلی پنجاب نے حفاظتی ٹیکوں کی پندرہ روزہ خصوصی مہم کا افتتاح کر دیا

وزیراعلی عثمان بزدار نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کیئر سسٹم متعارف کروانے جا رہے ہیں،

جس کی کابینہ منظوری دے چکی ہے
سردار عثمان بزدار، وزیراعلی پنجاب، پنجاب کو پولیو فری، کورونا فری، ٹائیفائیڈ فری بلکہ تمام بیماریوں سے فری بنائیں گے

وزیر صحت داکٹر یاسمین راشد نے شعبہ صحت کی ترقی کیلئے اقدامات بارے بتایا اور کہا کہ مہم یکم تا پندرہ فروری تک جاری رہے گی، جس کے دوران پونے دو کروڑ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے
ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر صحت پنجاب، شعبہ صحت میں بتیس ہزار سے زائد بھرتیاں کی گئیں، کورونا کے دنوں مین جو اقدامات کیئے گئے پوری دنیا نے سراہا

وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا شعبہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، بچوں کی صحت سے متعلق مزید پروگرام بھی لائے جائیں گے

About The Author