لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات دو ہزار بیس اکیس کیلئے الیکشن بورڈ نے شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ستائیس فروری کو ہوں گے
چئیرمین الیکشن بورڈ نے ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار
کے انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے۔ اکیس جنوری سے سے تئیس جنوری تک امیدوار
کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ پچیس اور چھبیس جنوری کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی
جانچ پڑتال ہو گی. ستائیس جنوری کو امیدواروں کی عبوری فہرست آویزاں کی جائے گی۔ شیڈول کے
مطابق اٹھائیس جنوری کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے سے متعلق اعتراضات
جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست تیس جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،