کراچی میں کریک ڈاون کا آغاز 20 جنوری سے شروع
کراچی میں پولیس نے گداگروں کے منظم نیٹ ورک کے خلاف ایکشن کی تیاری کرلی۔
ضلع جنوبی میں کریک ڈاون کا آغاز بیس جنوری سے ہوگا۔
ایکشن سے پہلے تمام تھانوں کے عملے کو خصوصی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ شہر میں بنگالی، برمی اور افغان مہاجرین کی بڑی تعداد گداگری اور جرائم میں ملوث ہے۔۔۔
گداگری کے منظم نیٹ ورک کو توڑنے کے لئے پولیس ایکشن کا آغاز ضلع جنوبی میں 20 جنوری سے کیا جائے گا۔۔۔
پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد شہر بھر میں کریک ڈاؤن کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا ۔۔۔
کارروائی سے قبل تمام تھانوں سے کچھ عملے کو خصوصی تربیت بھی دی جارہی ہے۔۔۔
ضلع جنوبی میں فعال پولیس کے انسدادگداگری یونٹ کے وسائل میں اضافہ کرتے ہوئے یونٹ میں لیڈی پولیس کانسٹیبلز کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،