نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری

سرکاری شعبے سے چھ ماہ میں 19.38 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پہلی ششماہی رپورٹ جاری کردی

سرکاری شعبے سے چھ ماہ میں 19.38 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ

پاکستان میں دسمبر میں 20 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

ملکی نجی شعبے میں 13.48 کروڑ اور سرکاری شعبے میں 6.77 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

رواں سال کی پہلی ششماہی میں 51.45 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال پہلی ششماہی میں بیرونی سرمایہ کاری 72 فیصد کم رہی۔

جولائی سے دسمبر کے دوران براہ راست سرمایہ کاری 30 فیصد کم ہوکر 95 کروڑ ڈالر رہیں۔

چھ مہینوں میں اسٹاک ایکسچنج سے 24 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی ہے۔

چھ ماہ میں نجی شعبے میں 70.83 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

About The Author