کینیڈا میں عام انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سسلہ جاری ہے۔
کینیڈین وزیراعطم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر اینڈریو میں کانٹے دار مقابلہ ہے۔ پارلیمانی اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو کم از کم 170 نشستیں درکار ہیں۔
کینیڈین خبر ایجنسی کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کا دوبارہ سے اقتدار میں آنے کا امکان ہے۔
ووٹوں میں واضح برتری نہ ہونے کی صورت میں لبرل پارٹی کا دیگر جماعتوں کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔
ووٹننگ میں 27 ملین افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو جیت پر مبارکباد بھی دے دی ہے ۔ صدر ٹرمپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آپ کے ساتھ مستقبل میں دونوں ممالک کی ترقی کے لیے کام کے لیے تیار ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
سرائیکی وسیب کے شہر لیہ میں نایاب آوازوں کا ذخیرہ
فیمینسٹ!!!۔۔۔۔۔|| ذلفی