سانحہ بلدیہ،تین متاثرین کی جانب سے مالکان کیخلاف ہرجانےکادعویٰ دائر
کراچی میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مزید تین متاثرین نے فیکٹری مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
سیشن عدالت غربی میں فیکٹری مالکان کے خلاف ایک کروڑ چھیالیس لاکھ روپے کے تین دعوے دائر کئے گئے ہیں۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیکٹری میں حفاظتی انتظامات تھے اور نا ہی ہنگامی اخراج کا راستہ تھا۔
فیکٹری مالکان اور متعلقہ محکمہ پر حادثے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
سندھ حکومت کے وعدوں کے باوجود پلاٹ اور ملازمتیں بھی نہیں دی گئیں۔
سانحہ کی وجہ سے گھر کے کفیل دنیا سے چلے گئے۔ ان کے بچے چھوٹے ہیں
جن کی کفالت کےلئے زیادہ رقم درکار ہے۔درخواست گزاروں میں جاں بحق ہونے والی آمنہ،
رحمت علی اور غلام سرور کے اہل خانہ شامل ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،