پشاور میں پیشہ ور گداگروں اور نشئی افراد کی شامت آگئی۔۔ محکمہ سوشل ویلفیئر نے شہر بھر میں ایسے افراد کی گرفتاری کے لئے خصوصی فورس قائم کردی۔
جگہ جگہ پیشہ ور بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد کی بھر مار۔ شہریوں کا دوبھر ہوگیا،، عوامی شکایات بڑھیں تو انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔۔ محکمہ سوشل ویلفئر نے پہلی بار انٹی بیگرز اسکواڈ ٹیم تشکیل دے دی۔
صوبائی وزیر سماجی بہبود آبادی ہشام انعام اللہ خان
بیگرز اور نشئی افراد جو پشاور میں ہر جگہ نظر آتے ہیں اب یہ سکواڈ ان کو ااٹھائے گا اور انکو ری ہیبلیٹیشن سینٹرز لائنگے اور ان کو ری ہیبلیٹیٹ کر کے معاشرے کا اہم شہری بنایا جائے گا یہ سکوارڈ اس لئے بنی ہیں)
پیشہ ور بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد کو کیسے رضا مندی سے بحالی مرکزساتھ لانا ہے؟ اسکواڈ اہلکاروں کو اس بارے میں خصوصی تربیت دی جائے گی۔
حبیب خان (ڈائیکڑر سوشل ویلفئیر سپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ)
(صوبائی حکومت نے پروفیسشنل بیگرز کے لئے مہم شروع کی ہے تاکہ بیگرز کو نفسیاتی علاج کے ساتھ اور سکیل بیلڈنگ پر ان بیگرز پر کام کرینگے۔۔سکواڈ کے لئے تمام تیاری مکمل کرلی ہے)
خواتین بھکاریوں سے نمٹنے کے لئے اسکواڈ میں دو خواتین اہلکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شہریوں نے محکمہ سوشل ویلفئر کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،