دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

جن میں سے شاہین گروپ کو 17 ووٹ ملے اور ہاشمی گروپ کو 2ووٹ ملے

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

فیلڈ اسسٹنٹ ملازمین محکمہ زراعت کے الیکشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے پریذائیڈنگ آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرمیاں جہانگیرتھے۔

تفصیلات کے مطابق اس الیکشن میں دو گروپوں نے حصہ لیا ۔

جن میں شاہین گروپ اور دوسرا ہاشمی گروپ شامل تھا۔ کل 34 ووٹ میں سے19ووٹ کاسٹ کئے گئے۔

جن میں سے شاہین گروپ کو 17 ووٹ ملے اور ہاشمی گروپ کو 2ووٹ ملے۔

اس موقع پر میاں جہانگیر نے بتایا کہ

یہ الیکشن لیبر ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی میں کرایا گیا ہے ۔

راجن پور کی خبریں

یہ الیکشن شفاف اور منصفانہ انداز میں منعقد کیے گئے ہیں۔

دونوں گروپوں کے نمائندگان کی موجودگی میں بیلٹ باکس کو سیل کیا گیا

اور گنتی بھی ان کی موجودگی میں ہوئی۔

About The Author