عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب پاکستان میں پٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرتک اضافے کا خدشہ ہے۔
یکم دسمبر سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک بڑھ چکی ہیں
ریفائنری ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق اس طرح عالمی منڈی کے لحاظ سے اب تک پٹرول 6 روپے 88 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ 5 روپے 24 پیسے تک مہنگا ہوچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق حکومت عوام کو ریلف دینے کے خاطر پٹرولیم لیوی میں کمی کرکے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے تک کا اضافہ کرسکتی ہے۔
حکومت پٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں رد بدل کا اعلان 15 دسمبر کو کرے گی جبکہ اس فیصلے کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،