نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان کے زیرہتمام میٹرک سپلیمنٹری امتحان 2020 کے نتیجے کااعلان

منگل پندرہ دسمبر کو صبح دس بجے کیا جائے گا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹpk www.bisedgkhan.edu. پراپ لوڈ کردیا جائے گا

جس پر مکمل تفصیل کے ساتھ رزلٹ دیکھنے کی سہولت ہو گی علاوہ ازیں امیدواران 800295 پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی رزلٹ معلوم کرسکیں گے

ڈپٹی کنٹرولرامتحانات شیخ امجد حسین کے مراسلہ کے مطابق مذکورہ امتحان میں فیل ہونے یا رہ جانے والے امیدواران اور مذکورہ امتحان پاس کرنے کے بعد

نمبر بہتر کرنے کی غرض سے دوبارہ امتحان دینے کی خواہش رکھنے والے امیدواران 20 جنوری تک سنگل فیس کے ساتھ میٹرک سالانہ امتحان 2021 کیلئے اپنے

داخلہ فارمز آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے واضح رہے کہ میٹرک کا سالانہ امتحان 2021 چھ مارچ سے شروع ہو گا

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے واضح کیاکہ اس سپلمنٹری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواران P.B.C.C کے احکامات کی روشنی میں گورنمنٹ و پرائیویٹ الحاق شدہ ادارہ جات

میں ان کی میرٹ پالیسی کے مطابق ایف اے /ایف ایس سی میں بطور ریگولر امیدوار (رزلٹ کارڈز کی وصولی کے دس دن کے اندر) داخلہ لے سکتے ہیں

ڈپٹی کنٹرولر نے کہا کہ مذکورہ سپلیمنٹری امتحان کے نتیجے کے اعلان کے بعد پندرہ دن کے اندر ری چیکنگ کروانے کے خواہش مند امیدواران30دسمبر تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سپلمنٹری امتحان کے رزلٹ کارڈز جلد ازجلد امیدواران کے داخلہ فارمز پر درج پتہ جات پرارسال کر دیئے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ میں جاری پولیسنگ کے باعث قانون کے سامنے سرنڈر کرنے والے قانون شکنوں کی تعداد بڑھنے لگی،

خطرناک ترین ڈاکو خود کو قانون کے سامنے سرنڈر کرنے لگے،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے

ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،راجن پور اور مظفر گڑھ میں قانون شکنوں کے خلاف قانون کے دائرے میں اس طرح کے عملی اقدامات اٹھائے جس سے معاشرے کے لئے خوف کی علامت بننے والے خطرناک گینگسٹرز گرفتار ہونے لگے،

پولیس نے قانون شکنوں کے خلاف قانون کی طاقت سے اس قدر گھیرا تنگ کیا کہ بد نام زمانہ قانون شکن بھی قانون کے سامنے سرنڈر کرنے پر مجبور ہو گئے،

ڈی پی ا وڈی جی خان عمر سعید ملک نے آر پی ا وفیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس مقابلے کے دوران ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے منظور عرف منظوری ڈڈا کے بھائی عبد اللہ عرف دلی اور ساتھی بلال نے

تھانہ صدر ڈی جی خان پولیس کے سامنے سرنڈر کیا،ڈکیتی قتل کی واردات میں ملوث ملزم حنیف نے بھی تھانہ صدر ڈی جی خان پولیس کے سامنے سرنڈر کیا،

ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں قتل،ڈکیتی،اغواء برائے تاوان سمیت قانون شکنی کی سنگین ترین وارداتیں کرنے والے لادی ڈکیت گینگ سیکنڈ ان کمانڈ عابداور

عیسیٰ نے کوٹ مبارک پولیس کے سامنے خود کو سرنڈر کیا،آر پی ا وفیصل رانا نے ڈی جی خان پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لئے اگر پولیس قانون کے دائرے میں قانون شکنوں کے خلاف قانونی

اقدامات اٹھائے تو پھر اسی نوعیت کے مثبت نتائج ہی بر آمد ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ

چاروں اضلاع میں ٹاپ 20اور ٹاپ10اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سے نہ صرف جرائم کی شرح کم ہو گی بلکہ مسروقہ سامان بھی بر آمد ہو گا۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق ایم این اے سردار سیف الدین کھوسہ نے کہا ہے کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار بہت جلد ماڈل منڈی کا افتتاح کریں گے انجمن آڑھتیان کے مسائل مارکیٹ کمیٹی سے مل کر فوری حل کئے جائیں گے

سبزی منڈی کے آڑھتیوں کے معاشی استحکام اور سبزی منڈی کی سرور والی منتقلی کے لئے بھی ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے کسی صورت ناانصافی نہیں ہونے دیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو سبز منڈی میں انجمن آڑھتیان نیو سبزی منڈی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کا انفراسڑکچر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

ڈیرہ غازی خان میں جس طرح منڈی کے مسائل موجود دور میں بڑھ ہے ہیں انکے کے حل کے لئے

موثر اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ کارڈیالوجی آف انسٹیٹیوٹ کے قیام سے منڈی مزدوروں اور آڑھتیوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں اس سلسلے میں جلد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو یادداشت پیش کی جائے گی

جس میں منڈی کی منتقلی سمیت تمام مسائل کے حل کا اعادہ کیا جائے گا منڈی کے مزدوروں اور متاثرین کو ترجیح بنیادوں پر ریلیف دلانے کی کوشش کریں گے

انہوں نے آڑھتیوں کی جانب سے کارڈیالوجی آف انسٹیٹیوٹ کی تعمیر میں تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ منڈی کے تاجروں کی پورے وسیب کے لئے بڑی قربانی ہے کہ انہوں نے خود مشکلات برداشت کیں اور کر رہے ہیں

مگر میگا ترقیاتی منصوبے میں رکاوٹ پیدا نہیں کی انکی اس کاوش کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا

انکے معاشی استحکام کے لئے بھی ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے کسی صورت ناانصافی نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازی خان کے ضلعی صدر شیخ نقیب جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل،

سٹی صدر جان عالم خان لغاری، سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی ،سرپرست اعلیٰ الحاج شیخ محمد علی ،چیئر مین حاجی رانا نذیر احمد،حاجی محمد حسین ،

کوآرڈی نیٹر جاوید حیدری ، سیکرٹری جنرل چیمبر آف کامرس ملک محمد مجاہد ،سابق میئر شاہد حمید خان چانڈیہ ،چیئر مین وزیر اعلیٰ شکایات سیل عامر عبد اللہ مستوئی ،

پی ٹی آئی رہنماءملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ ،ملک منور ثاقب ایڈووکیٹ ،انوار شاہ ،حمید خان چانڈیہ و دیگر کے علاوہ سبزی منڈی آڑھتیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی دریں اثناءسردار سیف الدین خان کھوسہ ،محمد حنیف خان پتافی

اور عامر عبد اللہ مستوئی نے انجمن آڑھتیان نیو سبزی منڈی کے نو منتخب عہدیداران صدر ملک حسین بخش آرائیں،جنرل سیکرٹری سجاد کریم رند،

چیئر مین حاجی عبد الغفار،سرپرست اعلیٰ سید نصیر آغا پٹھان،سینئر نائب صدر ملک کاشف علی،نائب صدر تیمور اقبال رند،

ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبد اللہ،فنانس سیکرٹری ملک ندیم آرائیں،سیکرٹری اطلاعات ملک عبد الستار آرائیں،ملک غلام فرید سیوڑہ سے حلف لیا ۔


ڈیرہ غازیخان

دشمن کے اطمینان کے لیے اقدامات اٹھانا دشمنی کو ختم نہیں کرتا بلکہ اپنی کمزوری کا اظہار ہوتا ہے۔ جب تک دشمنی کی بنیاد کو ختم نہ کیا جائے

امن کا حصول ناممکن ہو گا۔ ہماری پالیسی ایسی ہے جو کہ مضبوط بنیادوں  پر نہ ہے اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر عبد القدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے اجتماع کے موقع پر

خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان وہ قوم ہے جسے اللہ کریم نے دنیا اور آخرت کے ہر سوال کا جواب عطا فرمایا

اور ہم آج اپنی اصل میراث سے اتنے دور ہو چکے ہیں کہ موجودہ وبائی مرض کی ویکسین کے لیے دنیائے کفر کی طرف دیکھ رہے ہیں جو کہ

اس ساریحق کو مانتے ہی نہیں۔ کاش کہ مسلم امت کی اسباب پر ایسی دسترس ہوتی کہ مخلوق ہماری طرف دیکھتی۔ کرونا مرض سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کی جائیں

اور اس بحث میں نہ پڑا جائے کہ یہ بیماری ہے ہی نہیں کیونکہ یہ کہنا ٹھیک نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ

اس بیماری کی وجہ سے کئی لوگ معاشی تنگی کا شکار ہیں اور مسلمان کا مسلمان پر جو حق ہے اس میں یہ بھی کہ اپنے پڑوسی کا خیال رکھا جائے اور غرباء اور ضرورتمندوں کی مدد کی جائے۔

ہم کیسے مسلمان ہیں کہ ہمیں یہ علم ہی نہ ہو کہ میرے ساتھ گھر والا پڑوسی بھوکا سو رہا ہے۔

اللہ کریم ہمیں غیرت ایمانی عطا فرمائے کہ ہم اپنے بہن بھائیوں کا خیال رکھ سکیں اور ہمارے اعمال ایسے ہوں کہ غیر مسلم بھی دین اسلام کی طرف راغب ہوں۔


ڈیرہ غازیخان

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن (ایپسا) کے مرکزی صدر میاں شبیر احمد ہاشمی کے والد مرحوم مغفور کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں (قصورمیں ) ادا کر دی گئی

جس میں مرکزی چیئرمین ایپسا ضیاءالسلام زاہد قریشی ، صدر فورس پنجاب شیخ محمد اکرم ،پروفیسر عدنان فیصل صدر اے پی پی آئی پنجاب ،

ملتان سے چودھدری ارشاد عزیز مرکزی سینئر نائب صدر ایپسا ، رحیم یار خان سے ضیغم غفار چودھدری بہاول پور کے ڈویڑنل صدرسہیل احمد چودھدری قصور سےدطفیل سرور بلوچ صاحب ،

جمیل نجم سابق ڈی پی آئی پنجاب ،سید نصرت عباس شاہ ،لاہور سے مرکزی جنرل سیکرٹری ایپسا میاں شفقت محمود ،ایپسا کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر ندیم آصف ، مرکزی میڈیا ایڈوائزر تنویر شاہد ،

مرتضی بیگ صاحب ،چشتیاں سے ایپسا کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محمد اسلم شیخ ، میاں شفیق احمد مرکزی رہنما اے پی پی آئی ‘ طارق حیدر مرکزی رہنما اے پی پی آئی’ مرشدمیاں جمیل شاہد سینئر رہنما اے پی پی آئی ‘ ضلعی صدر ایپسا مظفر گڑھ میاں

زاہد عباس ناصر، نافع ایسو سی ایشن کے صدر پنجاب عمران شاکر لاہور ، مظفرگڑھ سے پیف پارٹنرمحمد شاہد عمران’گنگن پور سے

ڈویڑنل صدر لاہور ایپسا شیخ راجہ محمد اشرف ، بہاول نگر کے ضلعی صدرمقصود انجم، پاکپتن سے نیازی خان بلوچ ، صادق آباد تحصیل صدر رانا امیر حمزہ ، صادق آباد تحصیل کے فنانس سیکرٹری راناارشد ،گنگن پور سے سید تنویر شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پیف محمد طاہر صاحب سمیت سینکڑوں تعلیمی ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

ضلعی صدر لیبر ونگ مسلم لیگ ق عامر محمود نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور بھارت اپنے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے

یہ بات انہوں نے لیبر ونگ پاکستان مسلم لیگ ق کے اجلاس میں عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ

بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے شہری کسانوں پر خواتین اور بچوں پر بزدلانہ کارروائیاں کر کے انہیں شہید کر رہا ہے

انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھارتی درندگی کا نوٹس لیتے ہوئے خطے میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کریں

عامر محمود نے مزید کہا کہ پوری قوم پاکستان کی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو صفحہ ہستی سے

مٹا دیا جائے گا اجلاس میں سابق سینئر نائب صدر ناصر محمود ،نائب صدر لیبر ونگ ملک محمد راشد، جنرل سیکرٹری مرزا مبین بیگ نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے اس سلسلہ میں کرپشن کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

کیو نکہ کرپٹ عناصر کی وجہ سے ہی عام انسان کی حقوق تلفی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کاشف رفیق نے کیا انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف تمام انکوائریز کو ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر

نفیس اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی ہدایت پر مزید تیز ترین کر دیا گیا ہے تاکہ جلد ازجلد قوم کی لوٹی دولت ان سے وصول کی جا سکے

کرپٹ عناصر کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے کیو نکہ کرپشن کی وجہ سے عام لوگوں کے حقوق کی حق تلفی ہوتی ہے جو کہ

ناقابل معافی جرم ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہر کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ایسے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے

عوام کو انصاف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہو ئے کرپٹ عناصر کے خلاف عملی طور پر اقدامات کریں

اس سلسلہ میں اینٹی کرپشن ڈیرہ نے کرپٹ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں کی ہیں اور پورے پنجاب میں ریکوری کے حوالے سے ٹاپ کیا ہے انہوں نے آخر میں کہا کہ کرپشن ،

رشوت خوری اور اختیارات سے تجاوز کر نا ایسا جرم ہے جو کہ بالکل رعایت کا مستحق نہیں ہے

کیو نکہ اس امر سے ہی ظلم ،نا انصافی کو فروغ ملتا ہے جس کی روک تھام نا گزیر ہے ۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب کو صوبہ بلوچستان سے ملانے کے لئے ایک نئی شاہراہ کی تعمیر کا فیصلہ، 110 کلو میٹرطویل شاہراہ کی تعمیر پر تیرہ ارب روپے لاگت کا تخمینہ

جبکہ کوریڈور کی تعمیر سے نہ صرف بلوچستان کو پنجاب سے ملانے لئے متبادل روٹ بلکہ پنجاب کے قبائلی علاقوں کی ستر سالہ پسماندگی کا خاتمہ اور صوبے میں

امن و امان کے قیام میں بھی مدد مل سکے گی اس سلسلہ میں باووثق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار صوبہ

بلوچستان کو پنجاب سے ملانے کے لئے نئی شاہراہ کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیںمجوزہ نئی شاہراہ بلوچستان کے علاقہ کنگری سے شروع ہوکر ہنگلون براستہ بارتھی اور زین سے ہوتی ہوئی

انڈس ہائی وے این 55 کے مقام چوکی والا پر ملے گی- اس شاہراہ کی تعمیر سے پنجاب اور بلوچستان کے درمیان فاصلہ 120 کلومیٹر کم ہوجائےگا بلکہ دوسے تین گھنٹے وقت اور دیگر اخراجات کی بھی بچت ہوگی

دفاعی امور کے ماہرین کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں سے گزرنے والی مجوزہ نئی شاہراہ کی تعمیرناصرف تجارتی ودفاعی لحاظ سے اہم ہوگئی

بلکہ اس شاہراہ کی تعمیر سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں امن وامان کے قیام میں بھی مددملے گی –

اس سے قبل پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی واحد شاہراہ این 70 – فورٹ منرو کے بلندوبالا پہاڑی سلسلوں کی وجہ سے خاصی دشوار گزار سمجھی جاتی ہے

ذرائع کے مطابق110کلومیٹر مجوزہ شاہراہ کی تعمیر کی منطوری ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہونے والے کابینہ کے

خصوصی اجلاس میں دئیے جانے کا امکان ہے جو آئندہ ماہ متوقع ہے۔

About The Author